0
Wednesday 14 Apr 2021 09:11

وزیراعلیٰ پنجاب کا قانون شکن افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا قانون شکن افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی اور وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات  کی۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو قانون شکن افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیدیا۔ ایوان وزیراعلی لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت انتظامی امور کے سربراہان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون، آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری نے شرکت کی۔
 
وزیراعلیٰ کو تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قانون شکن افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی کا کہنا ہے قانون کی بالادستی اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، راستے بند کرنے سے عوام خصوصاً بوڑھوں، بیماروں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 927089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش