0
Wednesday 14 Apr 2021 09:30

احتجاج کا تیسرا روز، لاہور کی متعدد شاہراہیں اور چوک دوبارہ بند

احتجاج کا تیسرا روز، لاہور کی متعدد  شاہراہیں اور چوک دوبارہ بند
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے پُرتشدد احتجاج کو روکنے کیلئے لاہور کے علاقہ شاہدرہ موڑ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن بھی شاہدرہ موڑ پہنچا دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ تحریک لبیک کے کارکنوں شاہدرہ چوک میں تصادم کیلئے دوبارہ منظم ہو رہے ہیں جس پر پولیس کی جانب سے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اُدھر ملتان روڈ پر تحریک لبیک کے مرکز مدرسہ ابوذر غفاری کے سامنے کی چوک یتیم خانہ والی سڑک کو بھی کارکنوں نے رکاوٹیں لگا کر بند کر رکھا ہے۔ بھٹہ چوک، سکیم موڑ، رنگ روڈ کرول کھاٹی، چونگی امرسدھو، شادباغ چوک، خیابان چوک سمیت دیگر علاقے تاحال بند ہیں۔

پولیس اور رینجرز نے رات گئے یہ راستے کھلوا دیئے تھے تاہم کارکنوں نے آج صبح دوبارہ مذکور علاقوں میں دھرنے دے دیئے ہیں۔ کارکن دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ پولیس کارکنوں کو ہٹانے کے بجائے کچھ فاصلے پر کھڑی ہے۔ چونگی امر سدھو میں شنگھائی پل کے مقام پر روڈ بند ہے جس کے باعث قصور سے آنے اور جانیوالی ٹریفک بند ہے۔  شہر میں رینجرز اور پولیس کے دستے گشت کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے جس پرآج دوپہر کے اوقات میں عملدرآمد کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش