QR CodeQR Code

غریب عوام کو قرضے کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

14 Apr 2021 13:12

ترجمان مسلم لیگ نواز نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎تین سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں ملا اور جھوٹ 50 لاکھ گھر دینے کے بولے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کا حکومتی پالیسیز پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تعمیراتی مافیا کو این آر او اور غریب عوام کو قرضہ کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎تین سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں ملا اور جھوٹ 50 لاکھ گھر دینے کے بولے تھے، قرضے کی آگ میں جھونک کر کہتے ہیں عمران خان گھر دے رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب، جن چند لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اس پر پورا پاکستان شرمندہ ہے، عمران صاحب نے عوام کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، 3 سال میں گھرکا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا، ‎اب عوام کو قرض پر گھر دے کر کہہ رہے ہیں عمران صاحب گھر دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927136/غریب-عوام-کو-قرضے-کی-ا-گ-میں-جھونکا-جا-رہا-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org