0
Wednesday 14 Apr 2021 13:29

پنجاب، مسجد میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی

پنجاب، مسجد میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کااہتمام لازمی ہوگا جب کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھانسی اور بخا رکے شکار افراد گھر پر عبادت کریں، مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ 60 سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا سے بچاؤکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیاجائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں،  مساجد،ا مام بارگاہوں میں صحن یاکھلی جگہوں پرعبادت کااہتمام کیاجائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہےکہ قالین کی بجائےفرش پرنمازاداکی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانےکی اجازت ہے، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہےکہ مساجد،عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائےجو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 927139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش