0
Wednesday 14 Apr 2021 15:13

اسرائیل کو بڑا نقصان، عراق میں جاسوسی اڈا تباہ

اسرائیل کو بڑا نقصان، عراق میں جاسوسی اڈا تباہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں متعدد اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی شھر اربیل میں موجود یہ اڈہ اس خطے میں صیہونی حکومت کے انتہائی اہم انٹیلیجنس مراکز میں سے ایک تھا جہاں سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف بہت سی کاروائیاں ڈیزائن اور فعال کی گئیں تھیں۔ صابرین نیوز چینل اور مرکز برائے اسلامی مزاحمت نے منگل کی شب سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم گروہ نے موساد کے جاسوسی اڈے پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد اسرائیلی افواج ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن کہا ہے کہ مزید تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی۔
 
عراقی کردستان کا علاقہ ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں عراقی میڈیا اور اخبار ذرائع نے بار بار صہیونی عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ صہیونی حکومت نے 2017 میں عراق سے علیحدگی سے متعلق ریفرنڈم کے موقع پر اس غیر قانونی عمل کی حمایت کی تھی۔ واضح رہے کچھ دنوں سے ایران کے ایک جوہری مرکز میں تخریبی کاروائی کے بعد اسرائیل کے خلاف علاقے میں متعدد اہم کاروائیاں انجام پا چکی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم گروہ نے شمالی عراق میں موساد انٹیلیجنس سنٹر کو نشانہ بنایا اور اس کی متعدد فورسز کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آپریشن کے بارے میں اور بھی تفصیلات موجود ہیں جو بعد میں شائع کی جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 927168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش