QR CodeQR Code

کورونا ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

14 Apr 2021 16:03

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط کو نا چھوڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر صوبے میں مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں، اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط کو نا چھوڑیں۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کردیا ہے، اب وہ کسی کو جوابدہ نہیں، اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کردیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 927176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927176/کورونا-ایس-او-پیز-کو-فالو-نہیں-کیا-گیا-وباء-تیزی-سے-پھیل-سکتی-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org