QR CodeQR Code

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

14 Apr 2021 18:49

الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے درخواست گذار اکبر ایس بابر اپنے وکیل کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست خارج کردی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے درخواست گذار اکبر ایس بابر اپنے وکیل کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو بھی رواں سال مئی کے آخر تک اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927213/فارن-فنڈنگ-کیس-میں-تحریک-انصاف-کو-بڑا-ریلیف-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org