0
Wednesday 14 Apr 2021 22:08

سندھ حکومت کا تحریک لبیک کے رہنماؤں‌ کو گرفتار کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا تحریک لبیک کے رہنماؤں‌ کو گرفتار کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں تحریک لبیک پاکستان کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو 30 روز کیلئے گرفتار کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سیاسی و مذہبی جماعت کے مذکورہ رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی مدد کرنے کے الزامات ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ٹی ایل پی کے مذکورہ رہنماء نقصِ امن کیلئے خطرہ ہیں، اسی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا جائے گا، جبکہ مزید رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کرکے اُن کی گرفتاری بھی کی جائے گی۔ مذکورہ رہنماؤں میں مولانا عباس قادری، مولانا غوث بغدادی اور مولانا زین العابدین سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف مقامات پر بھی تحریک لبیک کے کارکنان نے احتجاج کیا تھا، کئی مقامات پر مظاہرین مشتعل بھی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایک روز قبل مشترکہ ایکشن کرکے مظاہرے میں بیٹھے کارکنان کو منتشر کیا۔
خبر کا کوڈ : 927235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش