0
Wednesday 14 Apr 2021 22:22

جے ڈی سی کے تحت 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح

جے ڈی سی کے تحت 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن کی جانب سے مستحق اور بے روزگار افراد کو پھلوں اور سبزیوں سے لدے ہوئے 50 ٹھیلے دے دیئے گئے، ساتھ ہی 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔ موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی مسعود عالم اور جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے کیا۔ جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس کے مطابق پھل اور سبزیاں فروخت کرکے مستحق افراد اپنا کچھ خرچہ نکال سکتے ہیں، ساتھ ہی جناح اسپتال میں آنے والے مریضوں کے تیمارداروں کیلئے فری موبائل ریسٹورنٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ ظفر عباس نے مزید کہا کہ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن عنقریب 50 فری ڈائلیسزز سینٹرز قائم کرنے جا رہی ہے، جس کے ذریعے ضرورتمند مریض مفت میں ڈائلیسزز کروا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 927237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش