QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا وائرس کے 13 نئے کیسز رپورٹ

14 Apr 2021 22:37

محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق سکردو میں 5، نگر میں 4 جبکہ ہنزہ اور گلگت کے دو دو  نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 13 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ کرونا کے 3 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق سکردو میں 5، نگر میں 4 جبکہ ہنزہ اور گلگت کے دو دو  نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے۔ جن میں سے گلگت کے 54، سکردو کے 24، دیامر ہنزہ اور نگر کے چھ چھ، شگر کے 5، کھرمنگ کے 3، غذر کے دو اور استور کا ایک مریض شامل ہے۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان میں کرونا کے 3 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے تمام 3 افراد کا تعلق سکردو سے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک 100676 پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 5153 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔ 4936 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 103 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927238/جی-بی-میں-کرونا-وائرس-کے-13-نئے-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org