QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا غریب و مستحق گھرانوں کیلئے راشن کارڈ جاری کرنیکا عندیہ

14 Apr 2021 22:53

ذرائع کے مطابق راشن کارڈ پر اشیائے خورد و نوش مفت دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں صوبہ کے 4 اضلاع کے غریب و مستحق گھرانوں کو راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے غریب و مستحق گھرانوں کیلئے ’’راشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے غریب و مستحق گھرانوں کے لئے صحت کارڈ پلس کے بعد مفت اشیائے خوردونوش کے حوالے سے “راشن کارڈ” جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق راشن کارڈ پر اشیائے خورد و نوش مفت دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں صوبہ کے 4 اضلاع کے غریب و مستحق گھرانوں کو راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 927239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927239/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-کا-غریب-مستحق-گھرانوں-کیلئے-راشن-کارڈ-جاری-کرنیکا-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org