0
Wednesday 14 Apr 2021 23:57

آرڈیننس جاری کرنے کے بعد اسے چھپانا حکومت کی عادت بن گئی ہے، رضا ربانی

آرڈیننس جاری کرنے کے بعد اسے چھپانا حکومت کی عادت بن گئی ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان قانون میں ترمیم کا آرڈیننس عام کرے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قانون شہادت آرڈر کے تحت آرڈیننس ایک پبلک دستاویز ہے، جسے پبلک کرنا ہوتا ہے لیکن حکومت کی تمام وزارتیں اور محکمے آرڈیننس کی کاپی مہیا کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس جاری کرنے کے بعد اسے چھپانا حکومت کی عادت بن گئی ہے، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا تابع محکمہ بن گیا ہے جو آئی ایم ایف کے ماتحت کام کرے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان قانون میں ترمیم کا آرڈیننس عام کرے۔
خبر کا کوڈ : 927256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش