QR CodeQR Code

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے دوسری صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا

5 Aug 2009 12:21

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا ہے ۔ تقریب میں حزب اختلاف کے رہنماوٴں نے شرکت نہیں کی ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایرانی پارلیمنٹ میں ہوئی جس میں حزب اختلاف کے رہنماوٴں اور سابق صدارتی امیدواروں نے شرکت


تہران : ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا ہے ۔ تقریب میں حزب اختلاف کے رہنماوٴں نے شرکت نہیں کی ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایرانی پارلیمنٹ میں ہوئی جس میں حزب اختلاف کے رہنماوٴں اور سابق صدارتی امیدواروں نے شرکت نہیں۔ اس موقع پر احمدی نژاد نے کہا کہ صدارتی انتخاب ایران میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہے۔ جارحانہ عزائم رکھنے والی قوتوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ میں دوسری چار سالہ مدت کیلئے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ بارہ جون کے صدارتی انتخاب نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں بڑی تبدیلی کی شروعات ہیں۔ محمود احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا سمیت چند مغربی ممالک نے انہیں صدر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ مغربی رہنماوٴں سے مبارکباد کے پیغامات کی توقع نہیں رکھتے۔ احمدی نژاد نے اعلان کیا کہ ایران کے خلاف تمام تر سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر احمدی نژاد کے دوبارہ انتخاب پر مغرب کا رد عمل مثبت نہیں تھا۔ تقریب حلف برداری میں سابق صدر علی اکبر رفسنجانی سمیت حزب اختلاف کے کسی رہنما نے شرکت نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 9273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9273/ایرانی-صدر-محمود-احمدی-نژاد-نے-دوسری-صدارتی-مدت-کیلئے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org