0
Thursday 15 Apr 2021 09:50

ریاست کی رٹ برقرار رکھنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انعام غنی

ریاست کی رٹ برقرار رکھنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انعام غنی
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ رٹ آف دی اسٹیٹ برقرار رکھنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں امدادی چیک اور پھول پیش کیے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور زخمی ہونے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے ہیرو ہیں، زخمی اہلکاروں کی ویلفئیر اور علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو زخمی اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پر عیادت کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 927307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش