QR CodeQR Code

نیٹو اتحاد نے بھی افغانستان سے فوجی انخلاء پر رضامندی ظاہر کر دی

15 Apr 2021 10:02

برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے بعد نیٹو اتحاد بھی یکم مئی سے افغانستان سے فوجی انخلاء کے آغاز پر رضامند ہو گیا۔ نیٹو اعلامیہ کے مطابق افغانستان سے فوجوں کی واپسی منظم اور مربوط ہو گی، برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ اس سے قبل امریکا نے افغانستان سے فوج نکالنے کی تاریخ پانچ ماہ بڑھائی تھی، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یکم مئی سے انخلاء شروع ہو گا جو رواں سال 11 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کرکے امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ انخلاء کے بعد اگر افغان سرزمین سے کوئی بھی دہشت گرد گروپ امریکا یا اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا تو امریکا معاہدے کے تحت طالبان کو ذمہ دار ٹھہرائے گا۔


خبر کا کوڈ: 927308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927308/نیٹو-اتحاد-نے-بھی-افغانستان-سے-فوجی-انخلاء-پر-رضامندی-ظاہر-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org