0
Thursday 15 Apr 2021 10:05

تحریک لبیک کے 2 ہزار 135 کارکنوں کو گرفتار کر چکے ہیں، وزارت داخلہ

تحریک لبیک کے 2 ہزار 135 کارکنوں کو گرفتار کر چکے ہیں، وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے احتجاج اور دھرنوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے تحریک لبیک کے 2 ہزار 135 کارکنوں اور رہنماوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سب سے زیادہ 1 ہزار 669 افراد پنجاب سے گرفتار کیے گئے  ہیں جبکہ سندھ سے 228، خیبرپختونخوا سے 193 اور اسلام آباد سے 45 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ہونیوالے کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مظاہرین کے تشدد سے اب تک لاہور میں 100 سے زائد اہلکار زخمی جبکہ 2 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش