QR CodeQR Code

تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

15 Apr 2021 10:13

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے اور تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے رائے لیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جمعرات تک کا بینہ ارکان کی رائے لینے کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 927313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927313/تحریک-لبیک-پر-پابندی-کی-سمری-وزیراعظم-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org