0
Thursday 15 Apr 2021 10:55

عمران خان، ازبک صدر کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

عمران خان، ازبک صدر کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان متفقہ ٹرانس افغان ریلوے لائن پروجیکٹ پورے وسطی ایشیائی خطے کی جغرافیائی اقتصادی صورتحال کو تبدیل کر دے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ وسطی ایشیاء کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو گوادر، کراچی اور بن قاسم کے پاکستانی سمندری بندرگاہوں سے جوڑنے کا پہلا قدم ہو گا۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوئیف کے ساتھ ورچوئل اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پر سیاسی، تجارت، سلامتی اور دفاع، تعلیمی اور ثقافتی سطحوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح پر تبادلہ خیال کی رفتار کو برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی اور سفارتی روابط بڑھانے ،تجارت اور معاشی تعاون، ترجیحی تجارت کے معاہدے (پی ٹی اے) اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (ٹی ٹی اے) کو جلد حتمی شکل دینے کو یقینی بنانے، سکیورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور اقدامات کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ریلوے، سڑک اور ہوائی رابطے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور باہمی طور پر مفید شراکت داری کو بڑھانے کے لیے متعدد شعبوں میں موجود وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور ای سی او سمیت تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 927325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش