0
Thursday 15 Apr 2021 11:45

ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی دھرنے ختم، ٹریفک بحال

ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی دھرنے ختم، ٹریفک بحال
اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی دھرنے ختم کردیے گئے جس کے بعد بلاک کی گئی شاہراہوں اور ریلوے ٹریک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ سیالکوٹ اور نارووال میں مقامی انتظامیہ نے مذہبی تنظیم کے کارکنان سے مذاکرات کیے جس کے بعد سیالکوٹ کے چاند چوک پر 3 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا، دھرنا ختم ہونے کے بعد ٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔ نارووال میں بھی کامیاب مذاکرات کے بعد بند ریلوے پھاٹک کھول دیے گئے ہیں جس کے بعد سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین اور لاہور سے سیالکوٹ جانے والی لاسانی ایکسپریس نارروال سے روانہ ہو چکی ہیں۔ ادھر خانیوال اور گجرات میں بھی پولیس نے احتجاج ختم کرا دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں احتجاج کے دوران 22 پولیس افسران اور اہل کار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج کیے گئے اور 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش