QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک سی آئی اے کو مل گیا

15 Apr 2021 12:04

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے 200 سے زائد سرگرم کارکنوں اور رہنماوں کی فہرست تیار کی ہے۔ فہرست سی آئی اے کو فراہم کر دی گئی ہے، جس کے بعد سی آئی اے نے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو گرفتاریوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تحریک لبیک نے گزشتہ چار روز سے پرتشدد مظاہروں میں جہاں پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا وہاں پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے سی آئی اے کو ٹاسک دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے 200 سے زائد سرگرم کارکنوں اور رہنماوں کی فہرست تیار کی ہے۔ فہرست سی آئی اے کو فراہم کر دی گئی ہے، جس کے بعد سی آئی اے نے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو گرفتاریوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تحریک لبیک نے گزشتہ چار روز سے پُرتشدد مظاہروں میں جہاں پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا وہاں پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا۔ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے تشدد سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ لاہور پولیس نے اب تک سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے جن میں سے اکثریت کو جیلوں میں بھجوا دیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا یہ سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927332/تحریک-لبیک-کے-کارکنوں-کی-گرفتاریوں-کا-ٹاسک-سی-ا-ئی-اے-کو-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org