0
Thursday 15 Apr 2021 12:43

وزیراعظم نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری منظور کر لی

وزیراعظم نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری منظور کر لی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری منظور کرلی ہے، وفاقی کابینہ 24 گھنٹوں میں سرکلر سمری کے ذریعے پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔ سمری میں ہے کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس  میں اعلان کیا تھا کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ اس کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 927335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش