1
0
Thursday 15 Apr 2021 12:47

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرول سستا ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر سنائے جانے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری موصول ہوئی ہے۔ جس کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہوگا۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 927336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nooraan
Pakistan
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرول سستا ہونے کا امکان
(اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری موصول ہوئی ہے۔ جس کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے
قوم کے ساتھ کیا خوب مذاق ہے، 2 روپے سے کونسی مہنگائی کم ہوگی!؟
ہماری پیشکش