?> تحریک لبیک کا احتجاج، لاہور پولیس کے 125 اہلکار زخمی، 2 شہید ہوئے - اسلام ٹائمز
0
Thursday 15 Apr 2021 13:31

تحریک لبیک کا احتجاج، لاہور پولیس کے 125 اہلکار زخمی، 2 شہید ہوئے

تحریک لبیک کا احتجاج، لاہور پولیس کے 125 اہلکار زخمی، 2 شہید ہوئے
اسلام ٹائمز۔ پولیس حکام کے مطابق تحریک لبیک کے مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد ایک سو پچیس رہی۔ سب سے زیادہ پولیس اہلکاروں پر تشدد سول لائنز ڈویژن کے مظاہرین نے کیا۔ سول لائنز میں ایک شہید جبکہ زخمیوں کی تعداد 52 ہے۔ کینٹ ڈویژن میں زخمی ہونیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ کینٹ ڈویژن میں ایس ایچ او ڈیفنس، ایس ایچ او مناواں سمیت 20 اہلکار زخمی ہوئے۔ اسی طرح ماڈل ٹاون ڈویژن میں اٹھارہ اہلکار زخمی ہوئے۔
 
اقبال ٹاون ڈویژن میں ایس ایچ او مسلم ٹاون، ایس ایچ او ملت پارک سمیت 14 جوان زخمی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں ایک شہید اور 12 افسران و اہلکار زخمی ہوئے جبکہ صدر ڈویژن میں اب تک نو افسران و اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح املاک میں تھانہ نارتھ کینٹ کی گاڑی جلانے سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے، پندرہ اینٹی رائیٹ اہلکاروں کے سامان کو بھی آگ لگا دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 927345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش