0
Thursday 15 Apr 2021 13:32

پنجاب حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس قائم کرنےکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس قائم کرنےکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت پر غور کیا گیا جب کہ وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب وسیم اختر نے اجلاس میں بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے فیصلوں کے لیے وقت کی حد مقرر کی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 927346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش