0
Thursday 15 Apr 2021 13:45

وزیراعظم کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دیدی

وزیراعظم کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے بعد وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ پیش کرے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 927349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش