QR CodeQR Code

کورونا وبا، سندھ میں مزارات 16 مئی تک بندر ہیں گے

15 Apr 2021 14:59

صوبائی حکومت نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے مزارات اور درگاہیں زائرین کیلئے بند رکھنے میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر مزارات اور درگاہیں بند رکھنے میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب سندھ میں مزارات مزید 16 مئی تک بند رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے مزارات اور درگاہیں زائرین کیلئے بند رکھنے میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں مزارات اور درگاہیں مزید 16 مئی تک بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 927357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927357/کورونا-وبا-سندھ-میں-مزارات-16-مئی-تک-بندر-ہیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org