0
Thursday 15 Apr 2021 15:04

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کی مقامی عدالت نے 2019ء میں کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کو کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 2019ء میں کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرےخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مدعی پولیس افسر کی عدم پیشی پر سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، 2 سال سے زائد عرصے تک خفیہ رکھے گئے مقدمے کو حالیہ گرفتاری کے بعد ظاہر کیا گیا اور کراچی میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے دوران گھوٹکی مقدمے میں بھی گرفتاری ظاہر کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 927361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش