QR CodeQR Code

سندھ بھر میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

15 Apr 2021 15:10

معاون خصوصی سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کھٹومل جیون نے کہا کہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول ڈاکٹر کھٹومل جیون کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائیاں کریں گے۔ کھٹومل جیون کے مطابق ناجائز منافع خوروی و زخیرہ اندوزوں کی شکایات درج کرنے کیلئے شکایاتی سیل بھی قائم کیا گیا ہے، شکایات سیل ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے، عوام صبح 9 بجے سے اپنی شکایات 02199244607 / 02199244608 پر درج کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ صارفین اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں بھی درج کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927363/سندھ-بھر-میں-ناجائز-منافع-خوروں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org