QR CodeQR Code

این اے 249 کراچی کا ضمنی الیکشن اتوار کو کروایا جائے، خرم شیر زمان

15 Apr 2021 15:22

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی درخواست جمع کروائی ہے، لیکن سنتا کوئی نہیں ہے، الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ رکن سندھ اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کا ضمنی الیکشن جمعرات کے بجائے اتوار کو کروانے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جمعرات کے بجائے اتوار کو الیکشن کروانے کی درخواست جمع کروائی ہے، تاکہ زیادہ تعداد میں لوگ ووٹ ڈال سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی درخواست جمع کروائی ہے، لیکن سنتا کوئی نہیں ہے، الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والے حالات پھر سے ہوں۔


خبر کا کوڈ: 927366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927366/این-اے-249-کراچی-کا-ضمنی-الیکشن-اتوار-کو-کروایا-جائے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org