0
Thursday 15 Apr 2021 16:42

ایران کو جوہری صلاحیت سے روکنا اسرائیل کا سب سے بڑا مشن ہے، نیتن یاہو

ایران کو جوہری صلاحیت سے روکنا اسرائیل کا سب سے بڑا مشن ہے، نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک اجلاس میں ملکی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری بننے سے روکنا اسرائیل کا عظیم مشن ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ٹویٹر پیج میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی عہدیداروں کی ایک تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔ ٹویٹر پر مزید لکھا گیا ہے کہ ایران کو جوہری راستے سے روکنا، اسکی پراکسی قوتوں سے مقابلہ اور اسلحے کی ترسیل کو ایران تک نہ پہنچے دینا ایک بہت بڑا مشن ہے۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کل آج کی طرح ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ دنوں اسرائیل کی ایک کشتی کو متحدہ عرب امارات کے ساحل پر نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی طرح اسرائیل کے اہم جاسوسی اڈے کو عراق کے شمالی علاقہ اربیل میں منہدم کر دیا گیا۔ یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی عراق میں اہم تجربہ کار ایرانی ڈیسک کے ماہرین ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ صابرین نیوز نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دوران 10 اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے جن میں منحانین نوعام، عکیفا عامی اور پیریز جیکوب شامل ہیں
 
خبر کا کوڈ : 927377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش