QR CodeQR Code

اربیل ائیرپورٹ پر شدید حملے، ایک غیر ملکی فوجی ہلاک

15 Apr 2021 17:33

ذرائع نے اربیل ہوائی اڈے پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اربیل میں کرد عہدیداروں کی رہائشگاہ پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ بعض مغربی ممالک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی اڈوں کو ایران کے ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔ عین الاسد میزائل حملے کے بعد امریکی مفادات کیخلاف یہ پہلا بڑا ڈرون حملہ اور اپنی نوعیت کا دوسرا بڑا وسیع حملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈویچے ویلے نے اپنی سائٹ پر لکھا ہے کہ شمالی عراق میں اربیل ہوائی اڈے اور باشیک فوجی اڈے پر دو الگ الگ حملوں میں دو ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ اربیل ایئرپورٹ پر امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی کردستان کی وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات 15 اپریل کی صبح سحر کے وقت دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون طیارے نے اربیل ایئرپورٹ پر امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے اربیل ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ کے حامی مسلح گروپ اولیا الدم نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر حملے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آزاد ذرائع نے اربیل ہوائی اڈے پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اربیل میں کرد عہدیداروں کی رہائش گاہ پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ بعض مغربی ممالک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی اڈوں کو ایران کے ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔ عین الاسد میزائل حملے کے بعد امریکی مفادات کے خلاف یہ پہلا بڑا ڈرون حملہ اور دوسرا بڑا اپنی نوعیت کا وسیع حملہ ہے۔ عراق کے شمال میں واقع اربیل شہر میں ہونے والے راکٹ حملوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح امریکہ کے زیر کنٹرول مرکزی دفاتر میں آگ پھیل گئی جبکہ اس اڈے پر متعدد راکٹوں کے اثرات کافی فاصلے سے دیکھے گئے ہیں۔

ERBIL FOTAGE


خبر کا کوڈ: 927381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927381/اربیل-ائیرپورٹ-پر-شدید-حملے-ایک-غیر-ملکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org