0
Thursday 15 Apr 2021 18:28

نطنز میں تخریبی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، چین

نطنز میں تخریبی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجی یان نے نطنز جوہری مرکز کی حالیہ تخریب کاری کو ایک "خطرناک اقدام" قرار دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں اس کاروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ نطنز جوہری مرکز کی تخریب کاری اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی کے بارے میں جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے اسے جوہری دہشت گردی قرار دیا ہے تو چینی سفارتی ترجمان نے کہا کہ  چین ایران میں نطنز جوہری پلانٹ کی تخریب کاری کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم جوہری تنصیبات پر حملے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو ایک بہت ہی خطرناک اقدام ہے اور اس کے بہت سنگین اور غیر متوقع نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سفارتی ذرائع سے ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ ایران کا جوہری پروگرام اب ایک نازک موڑ پر ہے۔ برجام (ایرانی جوہری معاہدے) کے لئے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے راستے پر واپس آجائے اور تمام فریقوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریق اس کے لئے ضروری شرائط اور اقدامات مہیا کرسکیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 927386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش