QR CodeQR Code

ٹی ایل پی کے خاتمے کیلیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر داخلہ

15 Apr 2021 20:29

پیر نور الحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے لیے ضروری کارروائی کی جاری ہے، کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دی، کچھ ہی دیر میں نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی پی ایل کے خاتمے کے لیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن کو یقینی بنایا، 580 پولیس والے زخمی ہیں اور سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ بات چیت سے مسئلے حل ہوں تاہم ان کے ارادے بہت خطرناک تھے اور وہ اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے تھے، میں دو سالوں سے مسلسل ٹی ایل پی سے رابطے میں رہا، مگر ٹی ایل پی فیض آباد آنے پر بضد تھی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے لیے ضروری کارروائی کی جاری ہے، کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دی، کچھ ہی دیر میں نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو جائے گا جبکہ کل سپریم کورٹ میں ٹی ایل پی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کر دیں گے۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ دو سال کوشش کرتا رہا ہوں کہ ٹی ایل پی ریگولر سسٹم میں آئے، اسمبلی میں قرارداد کے حوالے سے ہم پیچھے نہیں ہٹے تھے تاہم حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ لانا چاہتی تھی جس سے ہم پر سفارتی سطح پر کوئی اثر نہ پڑے۔


خبر کا کوڈ: 927397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927397/ٹی-ایل-پی-کے-خاتمے-کیلیے-کل-سپریم-کورٹ-سے-رجوع-کریں-گے-وزیر-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org