QR CodeQR Code

اگر سعد رضوی نے ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو پارٹی چھوڑ دینگے، تحریک لبیک سندھ

15 Apr 2021 20:38

اپنے ویڈیو پیغام میں ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسینی نے کہا کہ ملک میں جو اس وقت افراتفری ہے، اس کے باعث کئی بےگناہ ‏جانوں کا نقصان ہوا ہے، حکومت سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو قوم سعد رضوی ‏سے مایوس ہوجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر نے فوری طور پر حکومت سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دینگے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسینی نے مرکزی قیادت ‏کو مشورہ دیا کہ مسائل سڑکوں پرنہیں بات چیت سے حل ہوں گے، ملک میں جہاں بھی احتجاج ‏ہورہا ہے اسے ختم کرکے قیادت سے رجوع کیا جائے۔ ٹی ایل پی سندھ کے امیر نے کہا کہ ملک میں جو اس وقت افراتفری ہے، اس کے باعث کئی بےگناہ ‏جانوں کا نقصان ہوا ہے، حکومت سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو قوم سعد رضوی ‏سے مایوس ہوجائے گی۔

رضی حسینی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ احتجاج سے متعلق سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی ‏اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے۔ امیر ٹی ایل پی سندھ رضی حسینی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم کسی اور کیلئے نہیں ‏حضور اکرم (ص) کی حرمت کے لئے نکلے ہیں، مسائل سڑکوں پر نہیں بات چیت سے حل ہوں گے، ‏مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شفیق مسئلے کو فوری مذاکرات سے حل کریں۔


خبر کا کوڈ: 927399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927399/اگر-سعد-رضوی-نے-ضد-نہ-چھوڑی-اور-بات-چیت-کی-پارٹی-چھوڑ-دینگے-تحریک-لبیک-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org