0
Thursday 15 Apr 2021 21:12

کرونا کیسز سامنے آنے پر نگر اور ہنزہ میں دو سکولوں کو بند کر دیا گیا

کرونا کیسز سامنے آنے پر نگر اور ہنزہ میں دو سکولوں کو بند کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد نگر اور ہنزہ میں دو سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول جعفر آباد نگر کو دو ہفتوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ گرلز سکول علی آباد ہنزہ کو ایک ہفتہ کیلئے بند کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق دونوں سکولوں کے کئی طلبہ و طالبات میں کرونا کیسز کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں سکولوں کو بند کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش