0
Thursday 15 Apr 2021 21:51

مقبوضہ جموں کشمیر میں 1141 نئے کورونا کیسز، 4 کی موت

مقبوضہ جموں کشمیر میں 1141 نئے کورونا کیسز، 4 کی موت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو 1141 نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ان میں 707 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 434 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 142877 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 4 افراد کی موت واقع ہوگئی۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ تین افراد کی موت کشمیر جبکہ ایک کی موت جموں میں واقع ہوئی۔ مذکورہ ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں ضلع سرینگر کورونا کیسوں میں لگاتار سر فہرست ہے اور یہاں آج 71 مسافروں سمیت 418 کیس سامنے آئے۔ ضلع بارہمولہ کا دوسرا نمبر رہا جہاں 136، بڈگام میں 25، پلوامہ میں 21، کپوارہ میں 23، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 10، کولگام میں 23 اور شوپیان ضلع میں 5 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں 215، ادھمپور میں 47، راجوری میں 13، ڈوڈہ میں 4، کٹھوعہ میں 29، سانبہ میں 13، کشتواڑ میں 8، پونچھ میں 9، رام بن میں 3 اور ضلع ریاسی میں 93 کیس سامنے آئے۔
خبر کا کوڈ : 927401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش