QR CodeQR Code

گلگت میں سینکڑوں عارضی ملازمین کا چیف سیکرٹری آفس کے سامنے تین روز سے دھرنا جاری

15 Apr 2021 21:57

ملازمین کا مطالبہ ہے کہ جی بی اسمبلی سے منظور ہونے والے ایکٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں مستقل کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے دس اضلاع سے سینکڑوں عارضی ملازمین تین روز پہلے گلگت پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں چیف سیکرٹری آفس کے باہر کنٹریکٹ ملازمین کا دھرنا تین روز سے جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے دس اضلاع سے سینکڑوں عارضی ملازمین تین روز پہلے گلگت پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا دیا۔ دھرنے کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ جی بی اسمبلی سے منظور ہونے والے ایکٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں مستقل کیا جائے۔ دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ ایکٹ میں خامیاں ہیں اور ملازمین کا ڈیٹا بھی مکمل نہیں۔ یہ دونوں چیزیں مکمل ہونے کے بعد ہی مستقل کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نون لیگ کی سابقہ حکومت کے دور میں گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کے ساڑھے چھ ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور ہوا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 927405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927405/گلگت-میں-سینکڑوں-عارضی-ملازمین-کا-چیف-سیکرٹری-ا-فس-کے-سامنے-تین-روز-سے-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org