0
Thursday 15 Apr 2021 22:35

زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے
اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ کی نیلامی کے بعد زخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری ذخائر جولائی 2017ء کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش