QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا کے 7 نئے مریضوں کا اضافہ

15 Apr 2021 23:02

محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز گلگت سے 4، سکردو سے 2 اور غذر میں ایک نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 7 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ جمعرات کے روز کرونا کے 14 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز گلگت سے 4، سکردو سے 2 اور غذر میں ایک نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے۔ ضلع گلگت سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 46 ہے جبکہ سکردو میں 24، دیامر اور ہنزہ میں چھ چھ، شگر اور نگر میں پانچ، پانچ، کھرمنگ اور غذر میں تین تین جبکہ استور میں ایک مریض شامل زیر علاج ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک 5162 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ 4949 افراد صحت یاب جبکہ 103 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927426/جی-بی-میں-کرونا-کے-7-نئے-مریضوں-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org