0
Thursday 15 Apr 2021 23:28

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خرانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےپٹرول کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل میں 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے لاگو ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 927437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش