0
Friday 16 Apr 2021 10:20

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، ایک دن میں 2 لاکھ کا اضافہ

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، ایک دن میں 2 لاکھ کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عالمی وباء کے 15 ماہ کے عرصہ میں جمعرات کو پہلی مرتبہ کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ ایک دن میں ریکارڈ ہونے والے کیسز کی تعداد 10ستمبر کو 97400 درج کئے گئے تھے۔ اب پچھلے 9 دنوں سے متواتر طور پر روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی اور 9 دنوں کے دوران 13 لاکھ 88 ہزار 515 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران مزید 1038 افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 لاکھ 739 نئے معاملات سامنے آئے اور اس طرح اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران 93 ہزار 528 مریض صحتمند ہوچکے ہیں، اب تک  ایک کروڑ 24 لاکھ 29 ہزار 564 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا کے سرگرم معاملات 14 لاکھ کو عبور کرکے 14 لاکھ 71 ہزار 877  ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 11 لاکھ 73 ہزار 123 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 19050 سے بڑھ کر 613635 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں مزید 39624 مریض صحتمند ہوئے، یہاں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 721 ہوگئی ہے جبکہ مزید 278 مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58804 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش