QR CodeQR Code

سربراہ کالعدم ٹی ایل پی کی کارکنوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل

16 Apr 2021 11:41

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کا بیان پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق کارکنوں کے نام پیغام میں حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ تمام احتجاجی جلسے اور سڑکوں کی بندش کو فوری ختم کیا جائے، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نے دھرنے اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے گھروں کو جانے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کا بیان پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق کارکنوں کے نام پیغام میں حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ تمام احتجاجی جلسے اور سڑکوں کی بندش کو فوری ختم کیا جائے، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ سعد رضوی نے مزید کہا کہ مسجدرحمت اللعالمین کے باہر بھی جاری احتجاج اور دھرنا فوری ختم کر دیا جائے، ملکی مفاد کی خاطر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 927484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927484/سربراہ-کالعدم-ٹی-ایل-پی-کی-کارکنوں-سے-احتجاج-ختم-کرنے-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org