0
Friday 16 Apr 2021 11:46

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی جا رہی ہیں اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھولی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا سائٹس پر ایک دوسرے سے رابطے کرکے منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے اور سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے کا مقصد ملک دشمن عناصر کا نیٹ ورک توڑنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش