0
Friday 16 Apr 2021 12:20

کسی گروہ کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں، شیخ رشید

کسی گروہ کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ کسی گروہ کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مظاہروں میں تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا، امن و امان بحال رکھنے پر پولیس اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے ہمت اور بہادری دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشدد کارروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا، کسی گروہ کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 927489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش