0
Friday 16 Apr 2021 12:33

امریکی شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

امریکی شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص نے فیڈیکس کے دفتر کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی رات انڈیانا پولس ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ ایک کمرشل جگہ ہے جہاں ہر وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ہے۔ انڈیانا پولس حکام نے واقعے کی جگہ کو انتہائی حساس قرار دیکر ایمرجنسی سروس طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش