0
Friday 16 Apr 2021 12:40

امریکا کا روس پر پابندیاں لگانے اور 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

امریکا کا روس پر پابندیاں لگانے اور 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس پر پابندیاں انتخابات میں مداخلت اور سائبر حملے کے پیش نظر لگائی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پر پابندیاں لگائی گئیں۔ دوسری جانب نیٹو اتحادی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے اعلان پر روس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ادھر امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا اور روسی وزارت خارجہ کی جانب سے  امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں، جب کہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش