QR CodeQR Code

فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ

16 Apr 2021 12:58

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں رمضان المبارک کے بعد حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر تفصیلی مشاورت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر تفصیلی مشاورت کی۔


خبر کا کوڈ: 927495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927495/فضل-الرحمان-اور-نواز-شریف-کا-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org