0
Friday 16 Apr 2021 12:58

فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ

فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر تفصیلی مشاورت کی۔
خبر کا کوڈ : 927495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش