0
Friday 16 Apr 2021 14:12

پاکستان، کورونا کی تیسری لہر سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر

پاکستان، کورونا کی تیسری لہر سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی تیسری لہر سے پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہو  رہے ہیں۔ یکم مارچ سے اب تک ملک میں 1080 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈکس متاثر ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کا شکار ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 521 ہے جبکہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کیئر ورکرز کا کورونا سے انتقال بھی ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی ملک میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن نا ہونے کے باعث ہیلتھ کیئر ورکرز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش