0
Friday 16 Apr 2021 14:56

کراچی سے آپریٹ ہونیوالا حوالہ ہنڈی کا ایک اور بڑا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی سے آپریٹ ہونیوالا حوالہ ہنڈی کا ایک اور بڑا نیٹ ورک بے نقاب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سے آپریٹ ہونے والا حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 14 شہروں میں پھیلے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا، نیٹ ورک سے جڑے بے نامی اکاؤنٹس، خفیہ سافٹ ویئر، انٹر نیشنل ایجنٹس کے نام بھی سامنے آ گئے۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا نیٹ ورک قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نواب شاہ، گمبٹ، خضدار، مورو تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ یہ نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام بھی حاصل کر لیے۔ یہ گروہ کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم عبدالفتح کے نیٹ ورک کا حصہ ہے، عبدالفتح سمیت دیگر ملزمان جاوید اور لطیف ڈینو کو داؤد پوتہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کرائم سرکل نے 2020ء سے 2021ء تک حوالہ ہنڈی کے ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہے، بینکوں میں جمع کرائی گئی رقم کی تفصیلات بھی مل گئیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک حوالہ ہنڈی کا کام درہم میں کیا کرتا تھا، نیٹ ورک سے جڑے ایجنٹ دبئی سے بھی اسے آپریٹ کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے تحقیقات میں گروپ کے دھندے سے جڑے کئی کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ حوالہ ہنڈی سے منسلک گروہ الگ سوفٹ ویئر استعمال کرتا تھا، ایف آئی اے نے اس سوفٹ ویئر کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔ گروہ کے حوالہ ہنڈی سے منسلک کارندوں کے کئی بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 927514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش